مشکل وقت میں جدوجہد کرکے کوثر بانو نے مثال قائم کی - اردو نیوز حیدر آباد
🎬 Watch Now: Feature Video
کوثر بانو کھانا بناکر بیچنے کا کام کرتی ہیں جس سے ان کے گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ ایک وقت ایسا آیا تھا جب کوثر بانو کو سخت مشکلات پیش آرہی تھیں اور انہیں معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کچھ کرنے کی ٹھانی۔ انہوں نے رشتہ داروں کے طعنوں کی پرواہ کئے بغیر کھانا بنا کر بیچنا شروع کیا۔ حیدرآباد میں کوثر بانو نے 12 برس قبل کھانا بناکر بیچنے کا کاروبار شروع کیا تھا جس سے ان کے گھر کے اخراجات آسانی پورے ہورہے ہیں۔