کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اُڑاتے نظر آئے لوگ، ویڈیو وائرل

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : May 6, 2021, 8:16 PM IST

ملک میں کورونا وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے اور ہر کوئی اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش اور دعائیں کر رہا ہے۔ ایسے میں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے سانند تعلقہ کے نواپور گاؤں کا ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا جس میں کورونا وائرس کے خاتمے کے نام پر ایک مذہبی پروگرام میں جلوس کی شکل میں سینکڑوں خواتین کا ہجوم دیکھنے کو ملا جو کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے 23 افراد کو کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ روز (3 مئی کی) سانند تعلقہ کے گاؤں نواپورہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح 500 کے قریب خواتین ایک مندر کا چکر لگارہی ہیں۔ سبھی نے اپنے سروں پر مٹکا لے رکھا ہے جب کہ کچھ مرد بھی مٹکا لئے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گاؤں والوں کا ماننا تھا کہ دیو مندر میں جل چڑھانے سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.