اونتی پورہ (شبیر بٹ): یوم جمہوریہ سے قبل جہاں پوری وادی کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وہیں جنوبی کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے ایک سرکاری اسکول کے احاطے سے اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی مقدار کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے سی آر پی ایف 130 بٹالین اور 42 آر آر کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں اونتی پورہ کے لارموہ علاقے میں ایک گورنمنٹ پرائمری اسکول سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔
ضبط کی گئی چیزوں میں ایک گرینڈ، ایک یو بی جی ایل، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، پستول کی گولیاں اور میگزین، ڈاٹا کیبل، پی ٹی ڈی سوچ اور دیگر آلات شامل ہیں اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام میں عسکریت پسند کا ساتھی گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا
اسی بیچ ایس ایس پی اونتی پورہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرنے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس سلسلے میں اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔
واضح رہے کہ وادی کے دیگر علاقوں کے ساتھ اونتی پورہ میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور یہ اسلحہ ضبطی سیکورٹی ایجنسوں کے لیے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کولگام میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، عسکریت پسندوں کے تین ساتھی گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد