حملوں سے خوفزدہ کشمیری پنڈت نقل مکانی کرنے پر مجبور - اردو نیوز بڈگام

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Oct 8, 2021, 10:51 PM IST

نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے عام شہریوں پر ہو رہے حملوں کے بعد جہاں سرینگر سمیت کشمیری مائیگرنٹ پنڈت کالونیوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وہیں، کشمیری پنڈتوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ اسی ڈر کے ماحول کے بیچ وسطی کشمیر کے بڈگام میں کچھ پنڈت خاندان جموں روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ لوگ خطرات کے پیش نظر اپنے گھروں پر تالے لگا کر بڈگام سے جموں کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ان لوگوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد وہ کافی سہمے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ کچھ وقت کے لئے جموں جا رہے ہیں تاکہ جو ان میں ڈر سا پیدا ہوگیا ہے وہ کم ہو جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.