ہماچل پردیش: ڈی ایم آر نے ایجاد کیا کینسر سے لڑنے والا مشروم - ڈائریکٹوریٹ آف مشروم ریسرچ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Apr 24, 2021, 6:13 PM IST

مشروم سٹی آف انڈیا یعنی ہماچل پردیش کا ضلع سولن۔ سولن کو مشروم سٹی آف انڈیا کا درجہ دلانے کا سہرا کھُمب ریسرچ سینٹر کو جاتا ہے۔ تاریخ پر نظر ڈالیں تو سولن میں واقع بھارتی تحقیقی مرکز نے سنہ 1961 میں مشروم پر تحقیق شروع کی تھی۔ سال 1983 میں سولن میں الگ سے کھُمب ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا اور 10 ستمبر 1997 کو سولن کو مشروم سٹی آف انڈیا کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ یہ تحقیقی مرکز اب تک مشروم کی 30 اقسام ایجاد کرچکا ہے۔ اس بار ڈائریکٹوریٹ آف مشروم ریسرچ (ڈی ایم آر) سولن کے سائنسدانوں نے تقریباً 4 سال کی سخت محنت کے بعد ایک نئی قسم کا 'گرائیفولا مشروم' اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کینسر سے لڑنے میں معاون ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.