بے قابو آڈی نے دس لوگوں کو کچلا، دیکھیں ویڈیو - ہلاک ہوئے نوجوان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Nov 9, 2021, 11:01 PM IST

جودھپور کے چوپاسنی ہاؤسنگ بورڈ تھانہ علاقے میں ایمس روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار آڈی نے سڑک پر چل رہے کئی لوگوں کو روند ڈالا۔ اس کے بعد گاڑی سڑک کے کنارے جھونپڑیوں میں گھس گئی۔ حادثے میں ایک نوجوان ہلاک، جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سی ایم اشوک گہلوت نے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہیں وزیر اعلیٰ ہلاک ہوئے نوجوان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے، شدید طور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی فوری مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.