پرینکا گاندھی اور یوگی آدتیہ ناتھ کا خطاب، کس نے کیا کہا - لوجہاد' درندازی، گئو اسمگلنگ اور ہندتؤ کارڈ کھیلا
🎬 Watch Now: Feature Video
مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں، جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔ اس ضمن میں آج بی جے پی کے فائر برانڈ رہنما و اترپردیش وزیر اعلی نے انتخابی ریلی سے خطاب میں' لوجہاد' درندازی، گئو اسمگلنگ اور ہندتؤ کارڈ کھیلا، دوسری جانب کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے آسام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی اے اے اور روزگار پر زور دیا۔