World TB Day 2023 سدرشن کا پوری سمندر کے ساحل سے پیغام، ہاں ہم ٹی بی کو ختم کرسکتے ہیں
🎬 Watch Now: Feature Video
پوری: تپ دق کا عالمی دن ہر سال 24 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد تپ دق کی عالمی وبا اور اس کے خاتمے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرنا اور اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے پوری سمندر کے ساحل پر ایک نئی تخلیق کے ساتھ تپ دق کے عالمی دن کے موقعے پر ایک سینڈ آرٹ بنایا ہے۔ سدرشن کا سینڈ آرٹ اس سال ٹی بی کے عالمی دن کی تھیم ہے جس پر لکھا ہے کہ 'ہاں ہم ٹی بی کو ختم کر سکتے ہیں'۔ سدرشن نے یہ سینڈ آرٹ ساحل سمندر پر چھ (6) ٹن ریت سے تیار کیا ہے۔