بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کا انوکھا واقعہ - شوہر کی سرعام پٹائی
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Dec 28, 2023, 12:08 PM IST
|Updated : Dec 28, 2023, 2:28 PM IST
میرٹھ: میرٹھ کے کھرکوڑا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک شوہر کو بیوی نے بہن کے ساتھ مل کر شدید زدوکوب کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے بیوی کے ناجائز تعلقات کی مخالفت کی تھی۔ اس سے ناراض ہو کر اس کی بیوی نے شوہر کی سرعام پٹائی کی۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں خاتون اپنی بہن کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کی خوب پٹائی کر رہی ہے۔ بیوی اپنے شوہر کو تھپڑوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے اس حد تک مارتی ہے کہ مار پیٹ کی وجہ سے وہ زمین پر گرجاتا ہے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔