Viral Video ہریدوار گنگا گھاٹ پر مسلم خاندان سے بدسلوکی - اگرسین گھاٹ

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Jun 20, 2023, 6:52 AM IST

ہریدوار: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک ہندو نوجوان ایک مسلم خاندان کو ہریدوار میں گنگا گھاٹ سے ذبردستی بے دخل ہونے کے لیے کہہ رہا ہے۔ ویڈیو میں ہندو نوجوان مسلم خاندان  کے ساتھ بدتمیزی کرتے بھی نظر آرہا ہے۔ ویڈیو ہریدوار کے اگرسین گھاٹ کا ہے۔ یہاں ایک ہندو نوجوان مسلم خاندان کو گھاٹ چھوڑنے کو کہہ رہا ہے۔ ہندو نوجوان کہہ رہا ہے کہ یہاں مسلمانوں کا کوئی حق نہیں ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ ہندو نوجوان کس طرح مسلم خاندان اور خاص طور پر مسلم خاتون  سے کہہ رہا ہے کہ گنگا گھاٹ پر آنے کا حق صرف ہندو خاندانوں کو ہے غیر ہندو خاندانوں کو نہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہریدوار کے ایس پی سٹی سواتنتر کمار نے اس کے بارے میں دریافت کیا۔ جس کے لیے پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان رشبھ گوڑ کو شام دیر گئے کنکھل پولیس اسٹیشن طلب۔ پوچھ گچھ کے دوران رشبھ گوڑ نے پورے واقعہ کی جانکاری دی۔ اس نے بتایا کہ جمعہ کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اگرسین گھاٹ گئے تھے۔ اس دوران گنگا گھاٹ پر کچھ لوگ گنگا میں تھوک رہے تھے، جس کے بعد اس نے اس کی مخالفت کی۔ پھر اس نے مسلم نوجوانوں سے کہا کہ وہ گھاٹ سے نکل جائیں۔ اسی دوران کسی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا لی۔ 

مزید پڑھیں:۔ Communal Tension In Uttarakhand اتراکھنڈ میں مسلمان نامساعد حالات سے دوچار، نقل مکانی پر مجبور

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.