ETV Bharat / state

حیدرآباد: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے - HYDERABAD SHOCKER

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے میرپیٹ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کے جسم کے اعضاء کو کوکر میں پکایا۔

حیدرآباد: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے
حیدرآباد: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2025, 10:59 PM IST

حیدرآباد : پولیس نے بدھ کو بتایا کہ تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے میرپیٹ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کیا، اس کے جسم کے اعضا کو کاٹ کر اسے کوکر میں پکایا۔ پولیس نے بتایا کہ "18 جنوری کو، ملزم گرو مورتی نے میرپیٹ پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی وینکٹا مادھوی لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی"۔

پولیس نے مزید بتایا کہ "ہمیں معلوم ہوا کہ گرو مورتی اور بیوی وینکٹا مادھوی کے درمیان گذشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اس لیے ہم نے گرومورتی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پھر گرومورتی نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کیا۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اور انہیں کوکر میں پکایا اور پھر تالاب میں پھینک دیا،"

یہ بھی پڑھیں: سنجے رائے خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل میں مجرم قرار، سزا کا اعلان 20 جنوری کو - SANJAY ROY FOUND GUILTY

پولیس کے مطابق فی الحال شواہد اکٹھے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاش کے ٹکڑوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرو مورتی پہلے بھارتی فوج میں خدمات انجام دے چکا ہے اور وہ اب ریٹائرڈ ہے۔ فی الحال وہ کنچن باغ میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ 13 سال قبل گرو مورتی کی شادی وینکٹا مادھوی کے ساتھ ہوئی تھی، جوڑے کو دو بچے ہیں۔ میرپیٹ پولیس کی جانب سے اس معاملہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.