ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: جی آر بیگ فاونڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ اور سلائی سینٹر کا افتتاح - GR BAIG FOUNDATION

جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کیجانب سے ڈاڈسرہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ترال: جی آر بیگ فاونڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ اور سلائی سینٹر کا افتتاح
ترال: جی آر بیگ فاونڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ اور سلائی سینٹر کا افتتاح (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2025, 9:29 PM IST

ترال : جی آر بیگ میموریل فاونڈیشن کی جانب سے آج ڈاڈسرہ ترال میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نایک نے کیا جبکہ اس موقع پر فاونڈیشن کے سربراہ اشتیاق بیگ، سابق رکن اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور اسٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق ترالی بھی موجود تھے۔

ترال: جی آر بیگ فاونڈیشن کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ اور سلائی سینٹر کا افتتاح (Etv Bharat)

کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا تسلی بخش علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ مقامی لوگوں کی جانب سے فاونڈیشن کے کام کاج کی سراہنا کی گئی ۔ اسکے علاوہ فاونڈیشن نے یہاں ایک سلائ سینٹر کا افتتاح بھی کیا گیا تاکہ خواتین کو با اختیار بنایا جائے مقامی لوگوں نے بتایا کہ فاونڈیشن کی جانب سے ایسے اقدامات قابل سراہنا ہے اور اس قسم کے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں پانی کی شدید قلت، ایم ایل اے کہتے ہیں کہ اپریل میں پیسے ملیں گے تو ٹینکر لاؤں گا - WATER SHORTAGE

رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نایک نے بھی اسطرح کے کیمپس کے انعقاد کو نیگ شگون قرار دیا اور کہا کہ وہ فاونڈیشن کو اس حوالے سے اپنا دست تعاون پیش رکھیں گے۔ فاونڈیشن کے سربراہ اشتیاق بیگ نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئ برسوں سے مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کرتے آیے ہیں اور جموں کشمیر کے دور دراز علاقوں میں وہ کام کر چکے ہیں اور امسال خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وہ کام کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.