Fireworks on the Road with a Fission Gun سڑک پر فائز گن سے آتش بازی، نوجوان گرفتار، لڑکی کی تلاش جاری - اترپردیش میں فائر گن سے جشن منانے پر گرفتار
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Oct 20, 2023, 1:02 PM IST
نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا میں ایلیویٹڈ روڈ پر کار روک کر فائر گن سے آتش بازی کر کے جشن منانے پر ٹریفک پولیس نے کار ضبط کر کے 27500 روپے کا چالان کاٹا۔ اس معاملے میں سیکٹر 24 تھانہ پولیس نے اشتیاق احمد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ ایک جوڑے کو ایلیویٹیڈ روڈ پر فائر گن کے ساتھ جشن مناتے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ لوگوں نے ٹویٹ کرکے پولیس سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
یہ ویڈیو تھانہ کوتوالی 24 کا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑا گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر ڈانس کر رہا ہے۔ لڑکی کے ہاتھ میں فائر گن ہے۔ اس دوران سڑک پر بہت سے لوگ گزر رہے تھے لیکن اس کی پرواہ کیے بغیر وہ دونوں فائر گن ادھر ادھر چلا رہے تھے۔ 31 سیکنڈ کے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے۔