دفعہ 370 فیصلہ:فیصلہ پریشان کن، آئین کے وفاقی ڈھانچے کے خلاف: تاریگامی

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 6:33 PM IST

سی پی آئی ایم سینیئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 370 پر دیئے گئے فیصلہ پر اپنے ردعمل میں کیا کہ فیصلہ مایوس کن قرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو تحلیل کرنے کے چیلنجوں کو مسترد کرنا پریشان کن ہے اور اس سے ہمارے آئین کے وفاقی ڈھانچے پر سنگین نتائج مراتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یم نے امید باندھی تھی کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کے وفاقی ڈھانچے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو جائز قرار دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کی منسوخی کے تحت خصوصی حیثیت یا اختیارات حاصل نہیں تھے۔ جبکہ کورٹ نے 30 ستمبر 2024 تک اسمبلی الیکشن منعقد کرائے جانے اور فوراً سے پیشتر ریاستی درجہ بحال کیے جانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ تاہم کورٹ نے لداخ کو یونین ٹیریٹری بنائے جانے کو بھی جائز ٹھہرایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.