Japanese PM in Delhi : جاپانی وزیراعظم نے نئی دہلی میں نریندر مودی کے ساتھ بھارت کی مشہور ڈِش سے لطف اٹھایا - جاپانی وزیراعظم نے بدھ جینتی پارک کا دورہ کیا

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Mar 20, 2023, 8:26 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے پیر کو نئی دہلی میں بدھ جینتی پارک کا دورہ کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے بال بودھی کے درخت پر پوجا کرنے کے ساتھ پھول بھی چڑھائے۔ دونوں رہنماؤں نے پارک میں چہل قدمی کرتے ہوئے گفتگو کی۔ اس موقع پر  جاپان کے وزیر اعظم نے یہاں بھارت کی مشہور ڈِش گول گپّے، لسّی اور آم پنا کا لطف بھی اٹھایا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی پہنچنے پر پی ایم کشیدا نے حیدرآباد ہاؤس میں پی ایم مودی سے ملاقات کی اور متعدد امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس دوران کشیدا نے پی ایم مودی کو اس سال مئی میں ہیروشیما میں ہونے والی جی 7 لیڈروں کی میٹنگ کے لیے مدعو کیا۔اس کے ساتھ ہی، ملاقات کے بعد، پی ایم مودی نے جی 7 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں مدعو کرنے کے لیے جاپان کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.