Opposition Third Meeting محبوبہ ممبئی ایئرپورٹ کے باہر "جڑے گا بھارت جیتے گا انڈیا "کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئی - پی ڈی پی صدر محبوبہ مٖتی تازہ خبر

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 10:47 PM IST

اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد "انڈیا" کا تیسرا اجلاس جمعرات کی شام ممبئی میں شروع ہوا۔ اجلاس میں کئی سرکردہ سیاسی جماعتوں کے رہنما ممبئی پہنچے۔گرینڈ حیات ہوٹل میں ہونے والی اس میٹنگ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس کے چیئرمین سونیا گاندھی، راہل گاندھی، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کے علاوہ کئی سیاسی پارٹیوں کے سینیئر موجود رہیں گے۔ میٹنگ کے لیے جموں و کشمیر سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی بھی ممبئی پہنچی۔ائیر پورٹ سے باہر آتے ہی محبوبہ مفتی "جڑے گا بھارت جیتے گا انڈیا " کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئی۔واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل 26 سیاسی جماعتوں کے اپوزیشن لیڈروں نے 18 جولائی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دیتے ہوئے انڈیا اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.