لوک سبھا انتخابات کا اسمبلی انتخابات کے نتائج سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے: منوج جھا - منوج جھا
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Dec 4, 2023, 7:40 PM IST
چار ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد اب لوک سبھا انتخابات پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی زبردست جیت پر آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے کہا کہ تینوں ریاستوں میں انتخابات علاقائیت کے مسئلہ پر لڑے گئے تھے۔ لوک سبھا انتخابات قومی مسائل پر ہوں گے، اس الیکشن کے نتائج سے لوک سبھا کے الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اس لیے لوک سبھا انتخابات کا اسمبلی انتخابات کے نتائج سے موازنہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ منوج جھا نے یہ بھی کہا کہ راجستھان میں ہر 5 سال بعد حکومت بدلتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مدھیہ پردیش میں سب سے بڑی جیت ملی ہے اور ہمارا اتحاد اس پر غور و فکر ضرور کرے گا۔