بھینس کے حملے میں نوجوان ہلاک، پچیس افراد زخمی - کیرالہ میں بھینس کے حملے میں نوجوان ہلاک
🎬 Watch Now: Feature Video
کیرالہ کے کاسرگوڈ کے موگل پتھور علاقے میں ایک بھینس کے حملے میں ایک 22 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت صادق کے نام سے ہوا ہے۔ نوجوان کا تعلق کرناٹک کے چتردرگار سے بتایا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھینس نے نوجوان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اسے پکڑنے کی کوشش کررہا تھا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام تقریباً 4 بجے کا بتایا ہے، جب مذبحہ خانے میں لائی گئی بھینس کو گاڑی سے اتارا جا رہا تھا تبھی بھینس رسی توڑ کر فرار ہو گیا۔ اسے پکڑنے کی کوشش کے دوران صادق کو بھینس نے سینگ مارا۔ بھینس کے سینگ لگنے سے نوجوان زخمی ہوگئے، زخمی حالت میں نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں جہاں وہ دم توڑ دیے۔ تاہم بھینس موگل پٹور سے بھاگ کر موگل کے پڑوسی علاقے میں چلی گئی۔ اس دوران کئی راہگیر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کئی دکانوں کو نقصان پہنچا۔ تقریباً 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں، پولیس اور فائر بریگیڈ عملے نے بھینس کو پکڑ کر مالک کے حوالے کیا۔