شکست کے بعد کمل ناتھ اور اشوک گہلوت نے کیا کہا؟ - مدھیہ پردیش الیکشن 2023

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 6:23 PM IST

راجستھان میں بی جے پی کی جیت پر سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا کہنا ہے کہ ہم نے الیکشن میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار تھے۔ ہم نے سوچا تھا کہ لوگ ہماری موجودہ اسکیموں کی بنیاد پر ہمیں ووٹ دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم اس شکست کا تجزیہ کریں گے۔  سی ایم اشوک گہلوت نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں عوام کے مینڈیٹ کو قبول کروں گا اور میں مستقبل کی حکومت کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گی، لیکن یہ نتائج حیران کن ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش کے ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ ہم اس انتخابات میں خامیوں کا تجزیہ کریں گے کہ ہم ووٹروں کو اپنی بات کیوں نہیں سمجھا سکے۔ ہم سب ہارنے اور جیتنے والے امیدوار ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.