حیدرآباد (نیوز ڈیسک): احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ شبِ برأت برکت اور عظمت والی رات ہے۔ حالانکہ شبِ برأت سے متعلق جو احادیث وارد ہوئی ہیں، محدثین نے ان سب کو ضعیف قرار دیا ہے۔ مگر ان احادیث اور روایات کی کثرت اپنے آپ میں حجت اور دلیل بن جاتی ہے جس کی وجہ سے شب برات کی اہمیت و فضیلت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
شب براءت کی عباعتیں اور افضل اعمال
یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ شب برات میں کیا کیا کرنا چاہے اور اس عظمت والی رات میں کس عمل کی فضیلت سب سے زیادہ ہے۔ شب براءت سے قبل 15ویں شعبان کے روزے کی فضیلت تو احادیث سے ثابت شدہ ہے مگر شب برات میں عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں کیا گیا ہے لیکن علماء کرام اس دوران نفلی عبادات پر خاص زور دیتے ہیں۔ اس رات تنہائی میں کی گئی عبادت کی فضیلت سب سے زیادہ ہے۔۔
شب برات میں ان اعمال کا اہتمام کریں:
1- قبرستان کی زیارت کریں۔
2- اہل قبر اور اپنے لیے دعائے مغفرت کریں۔
3- زیادہ سے زیادہ نفلی نمازیں پڑھیں
4۔ صلاۃ التسبیح کا اہتمام کریں۔
5- قضائے عمری کا اہتمام کریں۔
6- خدا کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں اور استغفار کریں۔
7- قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں۔
8- اللہ رب العزت کے ذکر و اذکار میں مصروف رہیں۔
9- اپنی طاقت کے مطابق شب بیداری کریں۔
10- بے نمازی حضرات سال بھر نماز کی پابندی کا عہد کریں۔
شب براءت میں ان چیزوں سے پرہیز کریں:
1- گپ شپ میں وقت گزارنے سے پرہیز کریں۔
2- گاڑیوں پر اسٹنٹ کرنے، سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے سے سختی گریز کریں۔
3- ہوٹلوں میں وقت برباد کرنے سے بچیں۔
4- فضول خرچی اور دوسروں کو تکلیف دینے سے بچیں۔
5- غیر اسلامی اور بے جا رسومات سے اجتناب کریں۔
مزید پڑھیں: شعبان استقبالِ رمضان کا مہینہ اور شب برات نجات کی رات