لوک سبھا میں امت شاہ اور فاروق عبداللہ کے درمیان کشمیر مسئلے پر سخت بحث - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Dec 10, 2023, 6:33 PM IST
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے 6 دسمبر کو لوک سبھا میں مسئلہ کشمیر پر گرما گرم بحث کی۔ واضح رہے کہ لوک سبھا میں 6 دسمبر کو امت شاہ نے جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی ایکٹ 2023 اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل 2023 کو پیش کیا تھا۔امت شاہ نے ان بلوں کو پیش کرتے ہوئے کانگریس کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی "دو غلطیوں" کی وجہ سے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک "قبل از وقت جنگ بندی اور دوسری غلطی "مسئلہ کشمیر " کو اقوام متحدہ لے جانا۔