Indian Army at Galwan Valley گلوان میں کشیدگی کے بیچ بھارتی جوانوں کے کرکٹ کھیلنے کا ویڈیو وائرل

By

Published : Mar 4, 2023, 1:03 PM IST

thumbnail

ہندوستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر برسوں سے کشیدگی کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں۔ گذشتہ روز نئی دہلی میں بھارت اور چین کے وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے مصافحہ کر رہے تھے۔ تبھی بھارتی فوج نے کچھ تصاویر اور ویڈیو جاری کی۔ مشرقی لداخ میں دونوں ممالک کے کشیدہ ماحول کے درمیان ہندوستانی فوج کے جوانوں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے تصاویر جاری کی ہیں۔ تصاویر میں بھارتی فوج کے جوان مشرقی لداخ کی وادی گلوان کے قریب کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم بھارتی فوج نے اس جگہ کا انکشاف نہیں کیا جہاں بھارتی فوجی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تصویروں میں برف سے ڈھکے پہاڑ نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 2020 میں وادی گلوان میں بھارت اور چین کی فوج کے درمیان مبینہ طور پر پرتشدد جھڑپ ہوئی تھیں، جس میں ہندوستانی فوج کے 20 جوان شہید ہوگئے تھے۔        

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.