بی ایم ڈبلیو 230 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانا مہنگا پڑا

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
پوروانچل ایکسپریس وے پر گزشتہ دنوں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے، اس حادثے سے پہلے کے آخری لمحات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔کار کے اندر سے ایک لائیو فیس دکھایا گیا ہے کہ مہلوکین حادثے سے عین قبل BMW اتر پردیش کے پوروانچل ایکسپریس وے پر 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلارہے تھے۔ جیسے ہی ویڈیو شروع ہوتی ہے، ان چاروں میں سے ایک کار کا اسپیڈومیٹر دکھاتے ہوئے فیس بک لائیو کرتے ہوئے کہتا ہے 'چارو مرینگے'۔ روہتاس کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے 35 سالہ پروفیسر ڈاکٹر آنند پرکاش مبینہ طور پر پیچھے بیٹھے تھے جب کہ ان کے ایک ساتھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو رہے ہیں کم سے کم 290، پیلو۔ جیتنا پیل سکتے ہو پیلو۔ اس تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ اتنا خوفناک پیش آیا کہ بی ایم ڈبلیو میں سوار چاروں مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ان کے جسم کے اعضاء ہائی وے پر بکھر گئے۔ یہ حادثہ 14 اکتوبر کو ہالی پور پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔ مہلوکین کی شناخت آنند پرکاش، اکھلیش سنگھ، دیپک کمار اور مکیش کے طور پر کی گئی ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.