GirL Attacked By A Bull گریٹر نوئیڈا میں اسکول جانے والی آٹھ سالہ بچی پر بیل کا حملہ - ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 3:23 PM IST

گریٹر نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے دنکور کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں ایک بیل نے ایک چھوٹی بچی پر حملہ کر دیا۔ واقعہ کے وقت لڑکی پیدل گھر سے اسکول جارہی تھی۔ جس میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ گاؤں میں بہت سے آوارہ بیل دن رات مین روڈ پر گھومتے رہتے ہیں۔ جس کی شکایت اتھارٹی حکام کو بھی سے بھی گئی ہے لیکن تاحال اس کا کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہر روز کی طرح آج صبح بھی ان کی بھانجی گاؤں سے نکلنے والی اسکول بس میں سوار ہونے کے لیے گھر سے پیدل جارہی تھی۔ اس دوران گاؤں کی گلی سے ایک آوارہ بیل اس کے پیچھے بھاگنے لگا۔ اس دوران لڑکی نے بھاگنے کی بہت کوشش کی لیکن بیل نے اسے زمین پر پٹخ کر زخمی کر دیا۔ کچھ دیر تک بیل اپنے سینگوں سے اس پر حملہ کرتا رہا اور اسے زمین پر پھینکتا رہا۔

چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بچی کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ فی الحال زخمی قریبی پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بیل کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dharna At AMU اے ایم یو کا اگلا وائس چانسلر سرچ کمیٹی سے ہوگا؟

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے نوڈ ہے ارگٹ اور نوڈا کی وی ائی پی سڑکوں پر کھلے عام اوارہ گائے اور بیل گھومتے نظر اتے ہیں اور اکثر حادثے بھی ہوتے رہتے ہیں گئو سالہ بھی بنائے گئے ہیں لیکن بھی ان کی تعداد سڑکوں پر زیادہ پائی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.