انصاف کے لیے چور کا انوکھا احتجاج - کرناٹک نیوز

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Jan 18, 2023, 10:11 AM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

ریاست کرناٹک کے دھارواڑ میں جوبلی سرکل کے قریب ایک چور موبائل ٹاور کے اوپر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ چور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا تھا۔ جس کے خلاف چور نے انوکھا احتجاج کیا۔ چور نے کہا کہ مجھے انصاف ملنا چاہیے اور جب تک ڈسٹرکٹ جج یہاں نہیں آتے میں ٹاور سے نیچے نہیں آؤں گا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کے دو اہلکار ٹاور پر چڑھ گئے اور اسے پانی اور کھانا دیا اور نیچے آنے کو کہا۔ تاہم اس شخص نے کھانا نیچے پھینک دیا اور صرف پانی پیا اور کہا کہ میں نیچے نہیں آؤں گا۔ یہ کہا گیا کہ چور نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں سے سگریٹ کا مطالبہ کیا۔ مسلسل تین گھنٹے کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اسے سمجھا کر بحفاظت نیچے اتارا۔ جس کے بعد پولیس نے چور کو حراست میں لے لیا ہے۔ ٹاور پر چڑھنے والے شخص کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ 

Last Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.