فوج میں بھرتی کے خواہشمند پردیپ مہرا کی رات بارہ بجے دوڑ کی ویڈیو وائرل - Pradeep Mehra video

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Mar 22, 2022, 4:54 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:20 PM IST

اُتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع کا 19 سالہ پردیپ مہرا کا ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔ Indian Army Aspirant Pradeep Mehra نوئیڈا سیکٹر 16 میں ایک ریستوراں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری کے لیے روزانہ تقریباً 10 کلومیٹر دوڑتا ہے۔ 20 مارچ کی شام تقریباً سات بجے کچھ ایسا ہوتا ہے کہ یہ عام لڑکا سوشل میڈیا پر ہیرو بن جاتا ہے۔ Pradeep Mehra Viral Video درحقیقت سابق صحافی اور فلمساز ونود کاپڑی نے 19 مارچ کی رات 12 بجے نوئیڈا کی سڑک پر ایک لڑکے کو پیٹھ پر بیگ لیے بھاگتے ہوئے دیکھا اور گاڑی کی رفتار کم کر کے اسے لِفٹ کی پیشکش کی لیکن 19 سالہ پردیپ نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور دوڑتے دوڑتے ہی ونود کاپڑی سے گفتگو کی اور اپنی دوڑ کی وجہ بتائی۔ دوران گفتگو ونود کاپڑی نے پردیپ کا ویڈیو بھی بنایا جس میں پردیپ نے بتایا کہ وہ روزانہ 10 کلومیٹر دوڑتا ہے اور اس طرح آرمی میں بھرتی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ پردیپ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور ہر کوئی پردیپ کی ستائش و سراہنا کر رہا ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.