Winter Cuisine Kashmiri Harisa کشمیری ہریسہ شدید سردی میں سہارا - ہریسہ بنانے کا طریقہ
🎬 Watch Now: Feature Video
![ETV Thumbnail thumbnail](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/320-214-17086114-thumbnail-3x2-po.jpg)
ان دنوں سرینگر کے پرانے شہر میں موجود ہریسہ کے دکانوں پر لوگوں کی اسی طرح کی بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے۔لوگ صبح سویرے ذائقہ دار پکوان کھانے کے لیے ہریسہ کے دکانوں کا رخ کرتے ہیں اور اپنے کام کاج پر جانے سے قبل بدن میں حرارت پیدا کرنے کی خاطر گرم گرم ہریسہ کھانے کو ترجیحی دیتے ہیں۔ہریسہ دراصل سردیوں کا پکوان ہے جو کہ چاول اور دنبے کے گوشت کو پیسٹ کی شکل میں پیس کر تیار کیا جاتا ہے اور اس سے پھر روایتی کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ کشمیر میں روایتی ہریسہ سرینگر کے پائین شہر کے علاقوں میں تیار کیا جاتا ہے جن میں زینہ کدل،عالی کدل،صراف کدل،نواکدل اور فتح کدل قابل ذکر ہیں۔کہا جاتا ہے کہ صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی (رح) جب کشمیر آئیے تو ان کے رفقا ہریسہ بنانے کا یہ فن جانتے تھے۔Winter Cuisine Kashmiri Harisa
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:34 PM IST