معروف موسیقار اور گلوکار جمیل احمد رامپوری نے اپنی موسیقی سے سماں باندھا - رامپور میں استاذ جمیل احمد رامپوری کا موسیقی پروگرام
🎬 Watch Now: Feature Video
![ETV Thumbnail thumbnail](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/320-214-14822340-766-14822340-1648116432416.jpg)
معروف موسیقار و گلوکار استاذ جمیل احمد رامپوری نے موسیقی کی ایک محفل میں اپنی آواز سے سماں باندھ دیا۔ جمیل احمد رامپوری نے خصوصی طور پر امیر خسرو کے کلام کو اپنی موسیقی کے ساتھ اپنی مترنم آواز میں پیش کیا۔ اس دوران شرکاء نے جمیل احمد رامپوری سے اپنے فرمائشی نغمے بھی سنے۔ استاذ جمیل احمد رامپوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں امیر خسرو کے کلام کئی برسوں سے گا رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے امیر خسرو کی تقریباً 40 غزلیں ریکارڈ کی ہیں۔ سروں کی اس محفل کا انعقاد ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم امپیکٹ کالج میں کیئر ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:20 PM IST
TAGGED:
live music performance news