بھوپال میں 'سرونج مشاعرہ' کا پرشکوہ انعقاد - مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ
🎬 Watch Now: Feature Video
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کے شہر سرونج، دارالحکومت بھوپال سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس شہر نے مدھیہ پردیش کو بڑے بڑے شعراء و ادباء دیے ہیں۔ جس میں خالد محمود، مختار شمیم، ڈاکٹر میر شاہد، فرید اقبال جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
وہیں شہر سیرونج میں آج استاد شاعر ضیاء اسدی کو بزم ضیاء کے تحت یاد کیا گیا۔ جس میں مدھیہ دیش کے کئی اضلاع سے شعراء حضرات نے شرکت کر مشاعرے کو کامیاب بنایا-آج کے مشاعرے بزم ضیاء کی نظامت کے فرائض شاعر فرمان ضیائی نے انجام دیے۔