Kshma Bindu Finally Got Married to herself: آخر کار کشما بندو نے خود سے شادی کرلی - خود سے شادی کرنے والی پہلی خاتو
🎬 Watch Now: Feature Video
کئی دنوں تک موضوع بحث بننے والی 24 سالہ کشما بندو Kshama Bindu نے بلا آخر خود سے شادی کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ 'اس سے شادی کے ساتھ وہ ایسی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے خود سے شادی کی ہے۔' کشما بندو نے خود سے شادی کے لیے عام رسموں کے ساتھ مہندی اور ہلدی بھی کی۔ ان کی شادی وڈودرا کے گوتری علاقے میں واقع اپنے گھر میں ہوئی۔ شادی تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی اور اس میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ تنازع سے بچنے کے لیے شادی کے مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کشما بندو نے اپنی شادی کی مہندی کی تصاویر پوسٹ کیں۔ ساتھ ہی میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 'میری شادی واقعی دوسری دلہنوں سے مختلف تھی۔ مجھے شادی کے لیے گھر چھوڑنے کی ضرورت نہیں تھی۔ میں نے عجلت میں اپنے صرف دس دوستوں کو شادی پر بلایا تھا۔ میں اب شادی شدہ ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں ایسا کرنے والی بھارت کی پہلی خاتون ہوں۔ انہوں نے کہا، 'میں بہت خوش ہوں، آخرکار میں نے شادی کر لی ہے۔'
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST