ETV Bharat / sukhibhava

Red Coloured Foods Beneficial for Health: سردیوں میں سرخ رنگ کی یہ 7 غذائیں صحت کیلئے مفید

بھاگ دوڑ بھری زندگی میں خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی خوراک بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اچھی خوراک انسان کو صحت مند رکھتی ہے۔ سرخ رنگ کے کھانے اس میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سرخ غذائیں آپ کو کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ Red colored foods beneficial for health

سردیوں میں سرخ رنگ کی یہ 7 غذائیں صحت کے لیے مفید

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 11:51 AM IST

حیدآباد: اگر آپ بھاگ دوڑ اور مصروف ترین طرز زندگی کے درمیان خود کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے خوراک کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اچھی خوراک انسان کو صحت مند رکھتی ہے۔ سرخ رنگ کے کھانے اس میں کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سرخ غذاؤں کے فوائد آپ کو کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر آپ کی خوراک میں سرخ رنگ کی غذا شامل ہیں تو آپ کئی بیماریوں سے محفوظ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسے بہت سے غذائی اجزاء سرخ رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں موجود ہوتے ہیں جس سے کئی طرح سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ آج ہم اس پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہیں کہ کون کون سی سرخ رنگ کی غذائیں ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ Red colored foods beneficial for health

سرخ رنگ کی یہ غذائیں صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

چقندر

چقندر میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ عناصر جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ چقندر کو سلاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا اس کا رس نکال کر پیا جا سکتا ہے۔ Red colored foods beneficial for health

تربوز

کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے تربوز کو سب سے بہترین قدرتی پھل مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود لائکوپین کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے روزانہ استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ ہی فالج کے خطرے سے بھی بچا جا سکتا ہے۔ Red food is useful in many diseases

سیب

کہاوت ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے انسان کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کا مطلب ہے کہ سیب ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود فائبر، فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے غذائی اجزاء انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اسے روزانہ کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کے امراض کو بھی دور رکھا جا سکتا ہے۔ Red food is useful in many diseases

ٹماٹر

ٹماٹر میں لائکوپین، پوٹاشیم، وٹامن سی جیسے غذائی اجزاء کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ سرخ ٹماٹر روزانہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ٹماٹر کا استعمال جلد سے متعلق مسائل کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ Red food is useful in many diseases

انار

انار میں اینٹی انفلیمنٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ عناصر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ خون کی کمی ہو تو انار کا استعمال فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری میں موجود فائبر، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹس وغیرہ کی وجہ سے اسے دل کے لیے بہت صحت بخش سمجھا جاتا ہے۔ یہ پھل قوت مدافعت بڑھانے میں بھی بہت مددگار ہے۔Red food is useful in many diseases

مزید پڑھیں:

چیری

چیری میں وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ عناصر بھی بڑے مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ نیند کی کمی کے مسئلے میں چیری کا استعمال اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے دل کی بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ Red food is useful in many diseases

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.