مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیرمین وینکیانائیڈو کوخط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فنانس بل کو منظور کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے سیشن کو ملتوی کردیا جائے۔ ٹھھیک فنانس بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سئیشن ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
بنگال کی حکمراں جماعت نے اپنے خط میں کہا تھا کہ 23اپریل کو اجلاس کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے سیشن کو ملتوی کردیا جائے ۔کیوںکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔
دوسری جانب بنگال حکومت نے کل پانچ بجے سے 27مارچ تک ریاست بھر میں لاک ڈائون کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کہا ہے کہ اس کو سختی سے نافذ کیا جائے گا ۔ریاستی حکومت اس صورتحال میں مزید کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے۔
ترنمول راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم خود کہتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو اکٹھا نہ ہوں۔ راجیہ سبھا ، لوک سبھا میں بہت سے اراکین پارلیمان ایک ساتھ جمع ہوتے رہے ۔
احتیاطی اقدام کے طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے0 6 سال کی عمر کے لوگوں کو گھر چھوڑنے سے منع کیا ہے۔ لوک سبھا کے 22فیصد اور راجیہ سبھا کے 3 فیصد ارکان پارلیمان کی عمر60سال سے زیادہ ہے ۔
وزیر اعظم سکریٹریٹ کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ کے سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے ان اضلاع جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی خبر آئی ہے۔فوری طور پر ہنگامی خدمات بند کردی جائیں۔