ETV Bharat / state

'ممتابنرجی ذہنی توازن کھوچکی ہیں' - بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر

ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ذہنی توازن کھوچکی ہیں۔ وہ پاگل ہوگئیں ہیں۔

'ممتابنرجی ذہنی توازن کھوچکی ہیں'
'ممتابنرجی ذہنی توازن کھوچکی ہیں'
author img

By

Published : Dec 28, 2019, 7:41 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہاکہ وہ پاگل ہوگئیں ہیں۔ذہنی توازن بگڑجانے کے سبب وہ چیختی چلاتی ہیں۔

'ممتابنرجی ذہنی توازن کھوچکی ہیں'

کیتھو گرام میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ممتابنرجی کے پاس کہنے کے لیے کچھ رہ نہیں گیا ہے۔ اس لیے جلسہ اور جلوس میں وہ چیختی چلاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ سے متعلق لوگوں کو جتنا گمراہ کرسکتی تھی کرچکی ہیں۔ لوگوں کو ان کی سازش سمجھ میں آچکی ہے۔

'ممتابنرجی ذہنی توازن کھوچکی ہیں'
'ممتابنرجی ذہنی توازن کھوچکی ہیں'

بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ نہیں چاہتی ہیں کہ بنگال کے ہندؤں کو فائدہ ہو۔ وہ بنگال کے ہندو مخالف وزیراعلیٰ ہیں۔ اس لیے نئے قانون کی مخالفت کرتی ہیں۔

بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما کاکہنا ہے کہ آزادی کے بعد بنگلہ دیش جانے والے بنگالی ہندوؤں کو وہاں بربریت کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ان بنگالی ہندوؤں کو بھارتی شہریت دینے کے لئے نیا قانون بنایا ہے لیکن وزیراعلیٰ کو پسند نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بنگلہ دیش میں ظلم کاسامناکرنے والے ہندوں کوہم مغربی بنگال میں جگہ دیں گے ۔ لیکن ممتابنرجی کو اپنا ووٹ بینک کی فکر پڑی ہے۔وہ اپنا ووٹ بینک بچانے کے لیے لنگی پہننے والوں کی حمایت کررہی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.