ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر حملہ - مغربی بنگال

مغربی بنگال میں کولکاتہ کے ہاؤڑہ، ٹکیہ پاڑہ اور بیلس روڈ پر لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کیلئے پہنچی پولیس اہلکاروں اور بازار میں موجود افراد کے درمیان پتھراؤ ہوگیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر حملہ
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر حملہ
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 12:49 PM IST

مغربی بنگال پولیس نے کہا کہ ہاؤڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ میں لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کیلئے پہنچی پولیس اہلکار پر ایک لوگوں نے حملہ کردیا۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پولیس کو خبر ملی تھی کہ شام کے وقت بڑی تعداد میں لوگ لوکل مارکیٹ میں ہیں اور معاشرتی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر حملہ

پولیس آفیسر نے کہا کہ مارکیٹ سے بھیڑ کم کرانے پہنچی پولس اہلکاروں پر اچانک کچھ لوگوں نے پتھر سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں پولیس کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکاروں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ اس حملے میں ملوث افراد اوراس کی سازش کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر حملہ
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پر حملہ

انہوں نے مزید کہاکہ سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ حالات کو سنبھالنے بڑی تعداد میں آر اے ایف کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر راجیب بنرجی نے پولیس حملے کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ہاؤڑہ کا یہ علاقہ ریڈ زون میں ہے اور یہاں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کیا جارہا ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز پائے جانے کے بعد وہاں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے۔

دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضرورت کے مطابق مارکیٹ میں سامان دستیاب نہیں ہے۔ ہاؤڑہ کے 8 زون میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.