ETV Bharat / state

'مودی سے ملاقات ممتابنرجی کی مجبوری' - وزیر اعظم نریندر مودی

ممتابنرجی کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات پر اپوزیشن پارٹیوں نے جم کر تنقید کی ۔مودی ممتا ملاقات کو مجبوری قراردیا

'مودی سے ملاقات ممتابنرجی کی مجبوری'
'مودی سے ملاقات ممتابنرجی کی مجبوری'
author img

By

Published : Jan 11, 2020, 10:49 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گرچہ وزیر اعظم نریندر مودی سے کلکتہ دورے کے دوران ملاقات کو آئینی اور پروٹوکول کا تقاضا قرار دے رہی ہیں مگر بی جے پی سمیت ریاست کی اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم مودی سے ممتا بنرجی کی ملاقات کو سیاسی مجبوری قراردے رہی ہیں۔

سابق ممبر پارلیمان محمد سلیم جو دھرم تلہ میں وزیرا عظم کی آمد پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں نے کہا کہ ممتا بنرجی اور مودی کی ملاقات پروٹوکول کے تحت نہیں ہوئی بلکہ یہ ممتا بنرجی کی مجبوری ہے۔

'مودی سے ملاقات ممتابنرجی کی مجبوری'

پوری پارٹی شاردا اور ناردا میں پھنسی ہوئی ہے۔ممتا بنرجی کو خود کو اور پارٹی لیڈران کو بچانا ہے اس لیے وہ مودی سے ملاقات کرنے پر مجبور ہیں۔

محمد سلیم نے کہا کہ این آر سی کا زہر کس نے بویا تھا۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2003میں اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں جب پہلی مرتبہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں تبدیلی کی گئی تھی اس وقت کابینہ میں ممتا بنرجی شامل تھیں۔

'مودی سے ملاقات ممتابنرجی کی مجبوری'
'مودی سے ملاقات ممتابنرجی کی مجبوری'

انہوں نے کہا کہ اس کے بعدہی دستور کے ساتھ چھیڑ خوانی کا موقع مل گیا اور آج ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کیلئے کسی حدت وہ ترمیم ذمہ دار ہے۔ممتا بنرجی آج سیاسی مجبوریوں کے تحت این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ او ر این پی آر کی مخالفت کررہی ہیں مگر اصل میں ان سب کیلئے ممتا بنرجی نے ہی راہ ہموار کی ہے۔

کانگریس نے کہا کہ ایک طرف ہڑتال کے دوران ہنگامہ کے واقعات کو بنیاد بناکر ممتا بنرجی کانگریس صدر سونیا گاندھی کی طلب کردہ اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کا بائیکا ٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہیں انہیں مودی سے ملاقات میں کوئی پرہیز نہیں ہے۔

وہ پروٹوکول کی آڑ میں خود کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں۔کیوں کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں شاردا اور ناردا میں پوری پارٹی پھنس نہ جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.