مرکزی یونیورسٹی وشوبھارتی میں پھنسے سیکڑوں کو طلبا ء نے حکومت سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری ریاستوں میں پھنسے مغربی بنگال کے طلباء کو لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں مگر وشو بھارتی یونیورسٹی میں سیکڑوں طلبا پھنسے ہوئے ہیں حکومت ان کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔
وشوبھارتی یونیورسٹی کے طلبا تنظیم نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں سیکڑوں طلباپھنسے ہوئے ہیں۔طلبا تنظیم نے کہا کہ کیمپس میں پھنسے ہوئے سیکڑوں طلبا کی مالی حالت بہت ہی زیادہ ہے۔
طلبا تنظیم نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے طلباء کو لایاجارہا ہے اور ہم اس کے خلاف نہیں ہے مگر اپنی ریاست میں ہی پھنسے سیکڑوں طلبا کی حکومت کو کوئی خبر گیری نہیں ہے۔
طلباتنظیم نے کہا کہ یونیورسٹی کے محتلف ہاسٹلوں امر پالی، آم تلہ اور دیگر ہاسٹلوں میں طلبا پھنسے ہوئے ہیں۔بیرونی طلبا پہلے ہی اپنے گھر چلے گئے تھے
مگر قریبی اضلاع کے طلبا یونیورسٹی میں ہی تھے مگر اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہے تو ان کے لئے گھر جانا ناممکن ہے۔
طلبا تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ وائس چانسلر، رجسٹرار کو میمورنڈ م دے کر طلبا کو اپنے اپنے گھروں تک پہنچانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
طلبا نے الزام عاید کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ مصیبت کی اس گھڑی میں طلباء کی مالی و ذہی مدد نہیں کررہی ہے۔