ETV Bharat / international

غزہ جنگ بندی معاہدہ بنیادی طور پر مکمل، نیتن یاہو کی منظوری کا انتظار: حماس - GAZA CEASEFIRE

حماس کے ایک سینئر اہلکار نے غزہ میں جنگ بندی کے مرحلہ وار مجوزہ معاہدے کی کچھ تفصیلات بھی کا انکشاف کیا۔

مجوزہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں
مجوزہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت آخری مرحلے میں (File Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2025, 7:55 AM IST

قطر: غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مجوزہ معاہدہ بنیادی طور پر مکمل ہو چکا ہے، ثالث معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کرنے سے پہلے نیتن یاہو کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ قطری ویب سائٹ 'العربی الجدید' نے ہفتے کے روز حماس کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے یہ جانکاری دی۔

قطری ویب سائٹ کے مطابق حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے ثالثوں کے درمیان انتظامات موجود ہیں۔ اب ہر کوئی اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایلچی کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ غزہ جنگ میں تازہ ترین ترامیم کی منظوری دیں۔ اس کے بعد تینوں ثالث ملک قطر، مصر اور امریکہ معاہدے کی تفصیلات، اس کی ٹائم لائن اور نفاذ کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے مرحلہ وار مجوزہ معاہدے کے آخری دن غزہ-مصر سرحد (فلاڈیلفی) سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا بھی شامل ہے۔ اس تجویز کے تحت پہلے مرحلے میں اسرائیلی قابض افواج کا جزوی انخلاء ہوگا، جب کہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ اسرائیلی آبزرویشن پوائنٹس کو ہٹانا شامل ہے۔ تیسرے مرحلے کے آخری دن میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء بھی شامل ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ جنگ بندی کی تازہ کوششیں پچھلے تمام ادوار سے مختلف اور انتہائی سنجیدہ ہیں۔ سبھی فریق اور ثالثوں کی تکنیکی کمیٹیوں نے معاہدے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع نے امید ظاہر کی کہ نیتن یاہو کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد یہ مجوزہ معاہدہ عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ معاہدے کی بنیادی شقوں میں اس کے پہلے مرحلے میں بے گھر ہونے والوں کی واپسی، اور نیٹزارم کوریڈور اور صلاح الدین محور کے مشرق اور صلاح الدین محور سے رفح کراسنگ کے مشرق کی طرف اسرائیلی انخلا شامل ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت ثالث ممالک غزہ کے تمام گورنریٹس کے لیے انسانی، صحت اور امدادی امداد کے لامحدود بہاؤ کی ضمانت دیں گے۔ اس کے تحت تعمیر نو کا عمل معاہدے کے نفاذ کے آغاز کے ساتھ ہی زمینی سطح پر شروع ہو جائے گا۔

نیتن یاہو نے اعلیٰ سطح کا وفد قطر روانہ کیا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے قوی ترین امکانات کے بیچ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مذاکرات کاروں کی ایک طاقتور ٹیم قطر روانہ کر دیا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے سنیچر کی شام اعلان کیا کہ انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کا وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ تحریک حماس کے ساتھ یرغمالی جنگ بندی کے معاہدے پر حتمی مہر لگا سکے۔

سنیچر کی رات روانہ ہونے والی اسرائیلی ٹیم میں موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا، شن بیٹ کے ڈائریکٹر رون بار، آئی ڈی ایف کے یرغمالی پوائنٹ مین میجر جنرل (ریٹائرڈ) نیتزان ایلون اور نیتن یاہو کے سیاسی مشیر اوفیر فالک شامل ہیں۔

اس اعلیٰ سطح کے وفد کو روانہ کرنے سے قبل نیتن یاہو نے مذاکرات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے ایک اہم اجلاس کیا۔ اس اجلاس میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز، اسرائیلی سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان اور بائیڈن اور ٹرمپ دونوں امریکی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ٹرمپ کے نمائندے نے نیتن یاہو پر یہ واضح کیا کہ نومنتخب صدر اپنی حلف برداری سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مصر ہیں۔ میٹنگ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی اعلیٰ سطح کی ٹیم قطر روانہ کر دی ہے۔ ان تمام کوششوں کے بیچ احتیاط کے ساتھ جلد معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اس مرتبہ ہو جائے گا غزہ جنگ بندی معاہدہ؟ حماس نے خاتون یرغمالی کے ویڈیو کے ذریعہ بڑھایا دباؤ

کیا غزہ سے متعلق نتن یاہو دنیا کو گمراہ کر رہے ہیں؟ ایک جانب شدید حملے تو دوسری جانب مذاکرات کی اجازت

اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں: مذاکرات کار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.