اونتی پورہ (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں آج سہ پہر ایک المناک سڑک حادثے میں ایک نو عمر راہ گیر لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر سے اننت جارہی ایک ٹرک زیر نمبر GJ39T-4614 نے راہ چلتے مومن طارق نام کے ایک نوعمر بچے کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے خون میں لت پت بچے نے موقعے پر ہی دم توڑ گیا۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے پولیس کو حادثے کی جانکاری دی۔ اطلاع ملنے پر موقعے پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی لوازمات پورے کیے اور لاش ورثاء کو سونپ دی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ بارسو اونتی پورہ میں قومی شاہراہ 44 پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت طارق پیدل چل رہا تھا اور اسی دوران سری نگر سے اننت ناگ کی طرف آرہے ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔
مومن طاریق کی موت سے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی باہر آئیں۔ اس دوران اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے تحقیات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی کنبے کے پانچ افراد اوڑی کے گاؤں میں سپرد خاک