ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر: "ساؤن عالم دار" کے عنوان سے ٹیگور ہال میں صوفیانہ نغمے کا پروگرام - SOUN ALAMDAR

جموں و کشمیر کی ثقافت کی بقا کے لیے ادینہ آڈیو سینٹر نے "ساؤن عالم دار" کے عنوان سے ایک صوفیانہ تقریب کا انعقاد کیا۔

"ساؤن عالم دار" کے عنوان سے صوفیانہ نغمے کا پروگرام  ٹیگور ہال میں منعقد کیا گیا
"ساؤن عالم دار" کے عنوان سے صوفیانہ نغمے کا پروگرام ٹیگور ہال میں منعقد کیا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2025, 11:40 AM IST

سرینگر: (پرویز الدین) کشمیر کے ثقافتی اور روحانی ورثے کی ایک تاریخی تقریب میں ادینہ آڈیو سینٹر نے "ساؤن عالمدار" کے عنوان سے ایک جدید سمعی و بصری صوفیانہ نغمے کی رونمائی ٹیگور ہال سرینگر میں منقعد کی۔اس پروگرام کو اعجاز احمد راہ کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں، الفا انٹرنیشنل کے اشتراک سے مکمل ہوا ہے۔ اس صوفیانہ نغنے کو کشمیر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے جذبے سے تیار کیا گیا ہے۔

اس خاص تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں مہمانِ خصوصی جے اینڈ کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی، قاضی سلمان (ڈائریکٹر نیوز ڈی ڈی کے)، نامور براڈکاسٹر غلام رسول آخون، ڈاکٹر ستیش وِمل، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، سینئر تاجر رہنما محمد صادق بقّال، کیو ٹی ایم ایف کے صدر عمر مختار بٹ، ملک ابرار الطاف اور میر محمد حسین شامل تھے۔ اس موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے مشہور گلوکار، ڈرامہ آرٹسٹ، فری لانس پروڈیوسرز، براڈکاسٹر، صحافی، ادیب، دانشور اور سماجی کارکن بھی موجود تھے، جنہوں نے شیخ العالم (رح) عظیم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کا آغاز معروف اینکر راشد نظامی کی دلچسپ میزبانی سے ہوا، جنہوں نے اس شاندار تقریب کا ماحول گرماتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا۔ جے اینڈ کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے اپنی تقریر میں کلامِ شیخ العالم (رح) کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا یہ جدید پیشکش نسلوں کو جوڑنے والی ایک پل کی مانند ہے، جو ہمارے نوجوانوں کو کشمیر کی لازوال صوفی روایات اور اقدار سے مربوط کرتی ہے۔

نامور براڈکاسٹر ڈاکٹر ستیش وِمل نے اپنے کلیدی خطاب میں ان مقدس اشعار کو ایک جدید سمعی و بصری شکل میں پیش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ ڈاکٹر غلام نبی حلیم نے شیخ العالم (رح) کی لازوال حکمت اور کشمیری شاعری میں ان کے بے مثال کردار پر اظہارِ خیال کیا۔

سینئر تاجر رہنما محمد صادق بقّال نے کہا "یہ اقدام کشمیری ادب و ثقافت کی روح کو محفوظ رکھنے کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ یہ ہمیں شیخ العالم (رح) کی گہری تعلیمات سے دوبارہ جوڑتا ہے، تاکہ ان کا پیغام آئندہ نسلوں تک پہنچ سکے۔"

کیو ٹی ایم ایف کے صدر عمر مختار بٹ نے کہا "ایسی تقریبات محض جشن نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہیں، جو کشمیری ثقافت کی اصل روح کو محفوظ اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس طرح کے منصوبے ہماری شناخت اور کشمیری ہونے پر فخر کو مزید تقویت بخشتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایل جی سنہا نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی ہدایت کی

اس تقریب میں مہمانِ خصوصی معزز مہمانانِ گرامی، اور ان تمام فنکاروں، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، گلوکاروں اور پروڈکشن و پوسٹ پروڈکشن ٹیم کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اس خوبصورت صوفی گانے کو تخلیق کرنے میں انتھک محنت کی۔

شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے ایجاز احمد راہ نے تمام شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور کہا "یہ کامیابی اجتماعی کوششوں اور کشمیر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے مشترکہ جذبے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں الفا انٹرنیشنل کے سی ای او نواب مہران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی غیر متزلزل حمایت کے بغیر" ساؤن عالم دار "کا خواب حقیقت نہ بنتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.