واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے دورے کے بعد بدھ کی شام (ہندوستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح) امریکہ پہنچ گئے۔ امریکہ پہنچنے والے وزیراعظم کا واشنگٹن ڈی سی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بلیئر ہاؤس میں جہاں وزیر اعظم قیام کریں گے، این آر آئیز نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
بلیئر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد وزیر اعظم مودی نے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ سے ملاقات کی جو اس دورے کا ایک اہم حصہ تھا۔
انٹیلی جنس چیف بننے پر تلسی گبارڈ کو مودی کی مبارکباد
بدھ کو ہی تلسی گبارڈ کو امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ سینیٹ نے ان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد وہ امریکہ کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سربراہ بن گئیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کی دوسری مدت میں اپنے پہلے دورے کا آغاز ان سے ملاقات کرکے کر کے کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ "واشنگٹن ڈی سی میں امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ سے ملاقات کی۔ انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ ہم نے ہندوستان-امریکہ دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، جس کی وہ ہمیشہ ایک مضبوط حامی رہی ہیں۔"
درج ذیل مسائل پر تبادلہ خیال
دریں اثنا، وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پوسٹ میں کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ بات چیت میں سائبر سکیورٹی، دہشت گردی اور ابھرتے ہوئے خطرات میں انٹیلی جنس تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تلسی گبارڈ کون ہیں؟
اگرچہ تلسی گبارڈ کا نام ہندوستانیوں کے ناموں سے ملتا جلتا ہے مگر وہ ہند نژاد نہیں ہیں۔ ان کی ماں نے اپنی بیٹی کا نام تلسی رکھا کیونکہ ان کے ہندو مذہب سے لگاؤ تھا۔ تلسی گبارڈ ایک سابق فوجی اہلکار ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی سے امریکی پارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ فی الحال، وہ ریپبلکن ہیں۔
تلسی گبارڈ شادی شدہ ہیں۔ ان کی پہلی شادی ایڈرڈو ٹمایو سے ہوئی جو صرف چار سال تک چل سکی۔ بعد میں انہوں نے سنیماٹوگرافر ابراہم ولیمز سے شادی کی۔
وزیر اعظم مودی کے اس دورے کو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کے ساتھ ان کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
پی ایم مودی اور ٹرمپ کی ملاقات آج
آپ کو بتا دیں کہ فرانس کے دورے کے بعد وزیر اعظم مودی بدھ کی شام تقریباً 5.30 بجے (جمعرات کی صبح 4 بجے) امریکہ پہنچے۔ وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ آج جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضاؤں میں مودی کا طیارہ 46 منٹ تک کیوں اڑتا رہا؟ وجہ سامنے آگئی
ٹرمپ کی ٹیرف وار کے بیچ پی ایم مودی آج امریکہ کے دورے پر