مادھیامک امتحانات کے دوران سوالات کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے سبکی کا سامنا کر رہے مغربی بنگال ہائر سیکنڈری بورڈ نے 12 ویں جماعت کے امیدواروں کے لیے سخت فیصلہ کیا ہے۔
بنگال ہائر سیکنڈری بورڈ نے ہائر سیکنڈری امتحانات جو اگلے مہینے 12 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں، اس کے لیے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی امتحان ہال میں موبائل کے ساتھ پکڑا گیا تو ہمیشہ کیلئے رجسٹریشن کو رد کردیا جائے گا۔
مادھیامک امتحانات کے آخری روز بھی لائف سائنس کا سوالنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
اس سے قبل ریاضی، بنگلہ اور انگریزی کے سوالنامے لیک ہوگئے تھے ۔گزشتہ برس بھی ہائر سیکنڈری امتحانات کے دوران سوالنامے لیک ہوئے تھے اور امتحان شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی سوشل میڈیا پر سوالات وائرل ہونے لگے تھے۔
اس سال مدھیامک امتحان کے دوران بورڈ نے سختی سے مظاہرہ کیا اور کئی امیدواروں کو موبائل کے ساتھ گرفتار کیا اورا متحان میں شریک نہیں ہونے دیا۔
بورڈ نے آج ہداحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر سیکنڈری امتحان کے دوران موبائل کے ساتھ پکڑے جانے پر امیدوار کا رجسٹریشن ہمیشہ کےلئے رد کردیا جائے گا ۔
ہر ایک کمرے میں ایک نگراں کو مقرر کیاجائے گا اورا متحان میں سختی سے جانچ کی جائے گی ۔اس کے علاو ہ نگراں کو بھی اپنے موبائ فون سے متعلق اطلاعات دینے ہوں گے۔