کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی میں گزشتہ روز زبردست بارش ہوئی تھی۔
شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات بتایا کہ خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے لگا ہے جس کے سبب طوفان آنے کا خدشہ ہے۔
اسی کے پیش نظر ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں سمندر کے قریب رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے ماہی گیروں کو اگلی ہدایت تک خلیج بنگال کے قریب سمندر میں کشتی نہ اتارنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔