گورنر نے یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کو ”ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی ناکامی کی علامت“ قرار دیا ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ واقعہ منصوبہ کے تحت ہے اور سیاسی مقصد کے تحت انجام دیا گیا ہے
دوسری جانب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گورنر سے کہا کہ یہ پورا معاملہ پشو میلہ کا ہے اور یہ مرکزی یونیورسٹی ہے اس میں ریاست کا رول بہت ہی محدود ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ گورنر نے مجھے فون کیا تھا میں نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ میں نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دیدی ہے کہ وہ اسٹاک ہولڈروں سے بات کرکے پورے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔میں نے گورنر سے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی کو رابندر ناتھ ٹیگور نے تعمیر کیا تھا اور ان کے کئی مقاصد تھے۔بنگالی کلچر کی حفاظت کرنا اور اس طرح کے میلے کا انعقاد۔اس لئے بنگال حکومت بھی پشو میلہ گراؤنڈ میں تعمیر کے حق میں نہیں ہے۔اس سے قبل یونیورسٹی میں سیمینار کو لے کر بھی ہنگامہ آرائی ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ پشو میلہ گراؤنڈ میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دیوار کی تعمیر کو لے کر مقامی لوگوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان تنازع کے درمیان کل احتجاج کررہے لوگوں نے توڑ پھوڑ کی۔بڑے پیمانے پر لوگ جمع ہوکر یونیورسٹی کے گراؤنڈ کو نقصان پہنچایا۔گورنر نے کہا کہ نیشنل گرین ٹربیونل نے میلہ گراؤنڈ کی چہار دیواری کی تعمیر کی ہدایت دی تھی۔