ETV Bharat / state

بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف ایف آئی آر درج - ترنمول کانگریس کے رہنما

مغربی بنگال کے جنوبی ہوڑہ کے ترنمول کانگریس کے رہنما معسود عالم خان نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف شنکریل تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 2:44 PM IST

جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف شنکریل تھانےمیں آیت آئی آر درج کرائی ہے۔

مغربی بنگال کے جنوبی ہوڑہ کے ترنمول کانگریس کے رہنما معسود عالم خان نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف شنکریل تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما معسود عالم خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 17ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کے موقع پر بی جے پی کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی۔

اس موقع پر میں شامل بی جے پی کے حامیوں نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے مقامی تھانے میں چند لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے ان کی شکایت کی بنیاد پر چند لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما معسود عالم خان کا کہنا ہے کہ ‘بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے جلسے کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ “دلیپ گھوش کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر شنکریل تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔”

ترنمول کانگریس کے رہنما نے مزید کہا کہ “پولیس اگر دلیپ گھوش کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ہے تو وہ ہائی کورٹ جائیں گے۔”

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما امیش رائے کا کہنا ہے کہ “معسود عالم خان ترنمول کانگریس میں الگ تھلگ پڑ گئے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ “ترنمول کے رہنما عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔”

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ان دنوں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے حکمراں جماعت اور ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.