ETV Bharat / state

سی پی ایم  نے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا - خراج عقیدت

سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کی موت پر مغربی بنگال سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری سوریہ کانت مشرانے کہا کہ وہ ایک بڑی بہن کی طرح پیش آنے والی ایک سیاست داں تھیں۔

سی پی ایم  نے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Aug 7, 2019, 6:05 PM IST

مغربی بنگال سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ میں ان سے عمر میں کئی سال بڑا ہوں،مگر جب بھی ان سے ملاقات ہوئی وہ بڑی بہن کی طرح معاملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب وہ اٹل بہاری واجپئی کے دور حکومت میں وزیر صحت تھیں تو میں اس وقت جیوتی باسو کے کابینہ میں وزیر صحت تھا۔سرکاری میٹنگوں میں وہ ہمدردی کے ساتھ ہماری باتوں کوسنتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر سیاسی لیڈروں سے تعلقات رکھتی تھی، وزیر خارجہ کی حیثیت سے بیرون ملک میں مقیم ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ایک ماں کی طرح پیش آتی تھیں۔

خیال رہے کہ سی پی ایم قومی جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے سشما سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سی پی ایم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرکزی وزیر کی حیثیت سے ان کے تعلقات بنگال کی سابق بایاں محاذ حکومت سے اچھے تعلقات تھے۔

جیوتی باسو اور تری پورہ کے وزیر اعلیٰ منی سرکارکی وہ عزت کرتی تھیں۔سی پی ایم نے کہا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے دباؤاور زیر اثر کام نہیں کرتی تھی۔وہ بی جے پی میں تنظیمی صلاحیت کی وجہ سے بڑی لیڈر بن کر ابھری تھیں۔

خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بھی کہا ہے کہ سشما سوراج سیاسی نظریات سے اوپر اٹھ کر تعلقات رکھتی تھیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.