ETV Bharat / state

میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی، وزیرا علیٰ ممتا بنرجی - ترنمول کانگریس کی سربراہ

Mamata Banerjee Slam BJP وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج جے نگر میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی۔ 34برسوں تک سی پی ایم کی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔آج وہ ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کررہے ہیں ۔

میں بی جے پی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گی:وزیرا علیٰ ممتا بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 7:22 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے 34برسوں میں بائیکاٹ کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔کبھی اسکول کا بائیکاٹ تو کبھی کالج کا بائیکاٹ کیا جاتا تھا مگر آج حالات معمول پر ہے۔

ممتا بنرجی نے بوگتوئی میں جوکچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔مرکزی ایجنسیوں کی جانچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ۔جائدادیں ضبط کرلی گئیں مگر معاوضہ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ چٹ فنڈ سی پی آئی ایم کے دور میں فروغ پایا مگر گرفتاریاں ترنمول کانگریس کے لوگوں کی ہوئیں ۔کیوں کہ سی پی آئی ایم ، بی جے پی کے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں ۔اب بنگال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اس کے برعکس ویڈیو پھیلا رہی ہے۔ آپ جوابی ویڈیو بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جھوٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر افسران اور سابق بیورو کریٹس کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا زیادہ ضروری

وزیر اعلی ممتابنرجی نے یہ بھی کہاکہ مرکزی حکومت نے 100دن کام اسکیم کا فنڈ روک دیا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے اسکیم کو نہیں روکا ہے۔سڑک کی تعمیر سے 5 لاکھ جاب کارڈ ہولڈروں کو کام ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.