کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وشو بھارتی کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ کے ساتھ میٹنگ کی۔حال ہی میں وشو بھارتی ایک کے بعد ایک تنازع کا شکار رہی ہے۔ امرتیہ سین کے زمینی تنازع پر ریاستی اور قومی سیاست میں بحث جاری ہے۔ ممتا بنرجی نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیا سین کے گھر گئیں۔زمین کے دستاویزات ماہر اقتصادیات کو سونپے۔ اس کے بعد وشو بھارتی کے وائس چانسلر نے ممتا بنرجی کی تنقیدکرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی بہت کچھ سنا ہے لیکن اب جو کچھ دیکھا ہے وہ ہر گز قابل قبول نہیں ہے۔ طلباء، سنیاسیوں، سب سے رابطہ رہے گا۔ طلبہ کیا کریں گے، مستقبل کی راہ دکھائیں گے۔ جس طرح انہیں محروم کیا گیا ہے، جس طرح پروفیسروں کو ہٹایا گیا ہے۔ طرح طرح سے ٹارچر کیا جارہا ہے۔اس پر ہماری نظر ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں وشو بھارتی یونیورسٹی کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے ہمیشہ طلبا کی حمایت کی ہے۔حمایت کا سلسلہ منسقتبل میں جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee Slam Central Govt ممتا بنرجی کا بی جے پی اور مرکزپر طنز
بعد ازاں طلباء نے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پر یقین ہے۔ اجلاس میں طلباء نے بنیادی طور پر وزیر اعلیٰ کی توجہ طلباء کی اچانک معطلی کے بارے میں مبذول کرائی یہاں تک کہ بعض اوقات پروفیسروں کو بھی معطل کیا جاتا ہے۔