ETV Bharat / state

Mamata Banerjee وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا امیت شاہ پر طنز - کولکاتا کے سنتوش مترا اسکوائر

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماں درگا کی پوجا نہیں جانتے ہیں ۔نہ ان کے پاس تعلیم ہے اور نہ ہی ثقافت ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا امیت شاہ پر طنز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 3:41 PM IST

کولکاتا:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گزشتہ روز ریاست کا مختصردورہ کیا تھا۔انہوں نے کولکاتا کے سنتوش مترا اسکوائر میں بی جے پی لیڈر سنجل گھوش کی صدارت والی پوجاکمیٹی کے پنڈال کا افتتاح کیا تھا ۔جب کہ پیر کو ہی ممتا بنرجی نے پوجا پنڈالوں کا ورچوئل افتتاح کیاتھا ۔ممتا بنرجی کے پائوں میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے گھر پر آرام کررہی ہیں ۔ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ممتا بنرجی نے امیت شاہ کے اس دورے پر کہا کہ ان کے پاس صرف ایک ہے انہیں کرنے دو ان کے پاس دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے وہ ماں درگا کی پوجا نہیں جانتے۔ ان کی کوئی تعلیم نہیں ہے۔ کوئی ثقافت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے امرا سکھا پلی سمیتی کلب کے نام سے متعلق کہا کہ اسے کچی آبادی نہ کیں مٹی کی جھونپڑی کہیں۔ بستی کا نام اب باقی نہیں رہے گا۔مجھے کچی آبادی کے لوگ بہت پسند ہیں۔ ان کے درمیان محبت، یہ محبت کہاں ملے گی؟

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee درگا پوجا سے قبل کسانوں کو ممتا بنرجی کا تحفہ، قرضہ معاف کرنے کا اعلان

اس کے علاوہ، ممتا بنرجی نے یہ بھی کہاکہ میں خود کالج اسکوائر گئی تھی۔ مجھے ٹانگ ٹھیک کرنے کے لیے مزید کچھ دن درکار ہیں۔ بسوا بنگلہ ایوارڈ کا اعلان پانچویں دن کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.