ETV Bharat / state

بی ڈی او سعید احمد کی اہلیہ کو ممتا نے خط لکھ کر اظہار تعزیت کیا

جنوبی 24 پرگنہ کے مندر بازار کے بلاک ڈیویلپمینٹ افسر سعید احمد کی موت پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:42 PM IST

بی ڈی او سعید احمد کی اہلیہ کو ممتا نے خط لکھ کر  اظہار تعزیت کیا
بی ڈی او سعید احمد کی اہلیہ کو ممتا نے خط لکھ کر اظہار تعزیت کیا

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سعید احمد کی اہلیہ خلقت شائق کو خط بھی لکھ کر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سعید احمد اپنے بے لوث خدمت کے لئے پورے محکمے میں مقبول تھے۔ساتھ وہ مندر بازار کے عام لوگوں میں بھی کافی مقبول تھے۔امفان طوفان اور کوورونا وائرس کے دور میں ان کی کارکردگی نے سب کو بہت متاثر کیا تھا۔

مغربی بنگال میں کووڈ 19 کی وجہ سے انتقال کرنے والے جنوبی 24 پرگنہ کے مندر بازار کے بلاک ڈیویلپمینٹ افسر سعید احمد کی موت نے محکمے کے علاوہ مندر بازار کے عام لوگوں کو بھی رنجیدہ کر دیا ہے۔

بحیثیت بلاک ڈیویلپمینٹ افسر سعید احمد کی کارکردگی سے سب بہت متاثر تھے۔اس کے علاوہ امفان طوفان کے دوران انہوں نے جس طرح ایمانداری اور زمہ داری کے ساتھ راحت رسانی کا کام کیا تھا۔وہ پورے محکمے کے علاوہ مندر بازار کے عام لوگوں میں بھی کافی مقبول ہو گئے تھے۔یہی وجہ ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی ان کی موت پر شدید غم کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے سعید احمد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کو خط بھی لکھا ہے۔جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ "سعید احمد کی جواں عمری میں موت نے مجھے بہت رنجیدہ کر دیا ہے۔سعید احمد نے مندر بازار کے بلاک ڈیویلپمینٹ افسر تھے بہت ہی فعال سول سرونٹ تھے۔کورونا وبا کے دوران انہوں نے بہت سرگرمی سے اپنے فرائض کو انجام دیا اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ “میں حکومت مغربی بنگال کی جانب سے ان کی قربانیوں کو سلام کرتی ہوں جو انہوں ننے ریاست کے لئے کی۔ان کی غیر متوقع موت پر ان کے اہل خانہ اور ان کے ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں۔وہ ہمیشہ ایک جری کے طرح یاد کئے جائیں گے جو عام لوگوں کی تحفظ کے لیے کووڈ 19 کی لڑائی میں جمے رہے۔خدا ان کے روح کو تسکین عطا کرے۔”

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.