نئی دہلی: مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے حکومت تشکیل دے دی ہے۔ آج نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں کشمیر یو ٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔ حلف برداری تقریب کے بعد عمر عبداللہ کو مختلف پارٹیوں کے ریاستی و مرکزی لیڈران کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Congratulations to Shri Omar Abdullah Ji on taking oath as the Chief Minister of Jammu and Kashmir. Wishing him the very best in his efforts to serve the people. The Centre will work closely with him and his team for J&K's progress. @OmarAbdullah
— Narendra Modi (@narendramodi) October 16, 2024
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عمر عبداللہ کو جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے عمر عبداللہ کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جموں کشمیر یو ٹی کے پہلے وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے لکھا کہ، جناب عمر عبداللہ جی کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ عوام کی خدمت کے لیے ان کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار، مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
واضح رہے، آج سرینگر میں عمر عبداللہ اور ان کے کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں ملک بھر سے انڈیا اتحاد کے کئی لیڈران نے شرکت کی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ و لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر کمار چودھری نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا جبکہ سکینہ مسعود (آتو)، جاوید احمد رانا، جاوید احمد ڈار اور ستیش شرما نے کابینی وزیر کے طور پر حلف اٹھایا۔ وہیں بطور احتجاج کانگریس کے ارکان اسمبلی نے حلف نہیں لیا۔ انھوں نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: